بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو پاک بھارت میچ دیکھنے سے بھی روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جبر اور استبداد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز قابض فورسز نے کمشیریوں کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے سے جبرا روک دیا۔

کرکٹ برصغیر کے لوگوں میں خون کی طرح شامل ہے ہر عمر کا فرد اس کھیل کا دیوانہ ہے اور بات ہو جب پاک بھارت میچ کی تو یہ پھر شائقین کے ساتھ عام عوام کا جوش وخروش بھی دیدنی ہوتا ہے تاہم کمشیری نوجوانوں کو گزشتہ روز پاک بھارت میچ دیکھنے سے جبری طور پر روک دیا گیا اور اس کے لیے مودی سرکار نے سخت سزائیں دینے کا بھی اعلان کیا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے کشمیری طلبا کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کھیلا گیا ٹی 20 میچ دیکھنے سے روک دیا۔

اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں کو جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیری طلبا میچ نہ دیکھ سکیں اور اپنے کمروں تک محدود رہیں۔

مودی کی انتہا پسند حکومت نے کشمیری طلبا کو گروپ کی شکل میں اکٹھا نہ ہونے دینے اوران کی سوشل میڈیا پوسٹس کی نگرانی کرنے اورکشمیری طلبا کے گروپ بنا کرمیچ دیکھنے پرپانچ ہزاربھارتی روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا پر تعریف کرنے پر کئی کشمیری طلبہ کو بھارتی حکومت نے گرفتار بھی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں