منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

کلینڈر سے اکتوبر کے 10 دن کہاں چلے گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہزاروں سال قبل ہی لوگوں کے علم میں یہ بات آچکی تھی کہ ایک سال میں365 دن 12 مہینے اور ایک ہفتہ سات دن کا ہوتا ہے لہٰذا انہوں نے اسی لحاظ سے کیلنڈر تیار کرلیے تھے۔

لیکن سات سو سال پہلے ایسا کیا ہوا جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ 15ویں صدی کے 82ویں سال کے ماہ اکتوبر کے 10 دن کلینڈر سے اچانک غائب کردیے گئے۔

یہ ایک ایسا معمہ تھا کہ اس نے عوام کی بڑی تعداد کو الجھن میں ڈال دیا، لوگ اس بات کو ذہنی طور پر قبول نہیں کرپا رہے تھے۔

- Advertisement -

کیونکہ اس صدی کے 82ویں سال کے کیلنڈر میں4 اکتوبر کے بعد اگلی تاریخ کو اچانک 15 اکتوبر میں تبدیل کردیا گیا بہت سے لوگ حیران تھے کہ اس دوران ایسا کیا ہوگیا کہ سال کے بقیہ دس دن ہی غائب ہوگئے؟۔

تاہم کافی عرصے بعد حال ہی میں انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہی سوال دوبارہ ابھرا تو کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی شیئرنگ پوسٹ پر پوچھے جانے والے ایک سوال نے صارفین کو بھی سوچنے پر مجبور کردیا۔

پوسٹ کی گئی ایک تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ بھائیوں اپنے موبائل فون کے کیلنڈر پر جاکر اکتوبر 1582کو دیکھیں، اب کیا کوئی یہ بتاسکتا ہے کہ اکتوبر1582 میں؟ 4تاریخ کے بعد5 کے بجائے15 کیوں لکھا ہوا ہے؟

ایک صارف کہنا تھا کہ1582 میں اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ایسا کیا ہوگیا تھا کہ اس وقت کے لوگ ان دنوں کی تاریخ کو ریکارڈ سے ہی مٹانا چاہتے تھے؟

سوشل میڈیا صارفین ابھی اسی کشمکش میں مبتلا ہوکر الجھن کا شکار تھے کہ پوسٹ پر ایک امریکی ماہر فلکیات اور سائنس کمیونیکیٹر نیل ڈی گراس ٹائسن نے اس معاملے کی وضاحت کردی۔

انہوں نے بتایا کہ1582تک جولین کیلنڈر ہر چار سال بعد ایک لیپ ڈے کے ساتھ زمین کے مدار کے مقابلے میں دس اضافی دن جمع کرچکا تھا۔

اس لیے پوپ گریگوری نے اس سال کے 10 دنوں کو منسوخ کرکے اپنے نئے اور شاندار طور پر درست اور نئے کیلنڈر کا آغاز کیا جس میں 4 اکتوبر کے بعد 15 اکتوبر درج تھا۔

ماہر فلکیات کے اس جواب نے انٹرنیٹ پر بہت سے صارفین کی الجھن کو ختم کرکے انہیں پرسکون کردیا۔ امید ہے کہ جواب پڑھ کر آپ کی الجھن بھی دور ہوگئی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں