تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرس گیل کا ’بیٹ‘ ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم، ویڈیو وائرل

جمیکا: کیریبین پریمیئر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کا بلا ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کا بلا ‏ٹوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ سینٹ کٹس کی ٹیم سینٹ لوشیا کو شکست دے کر پہلی بار کیریبین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ‏ہوگئی۔

کیریبین لیگ کے سیمی فائنل میچ میں یونیورس باس نے حریف بالر اوڈین اسمتھ کی گیند پر زور دار شاٹ مارا تو بلا دو ‏حصوں میں تقسیم ہوگیا، گیل خود بھی حیرانی سے بلے کو دیکھتے رہ گئے۔

سیمی فائنل میچ میں کرس گیل نے اوپننگ کی اور 27 گیندوں پر 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سینٹ کیٹس کے ڈومینک ڈریکس نے شاندان بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس ‏سے سینٹ لوشیا پر شدید دباؤ بڑھا اور اس طرح سینٹ کیٹس نے کیریبیئن پریمیئر لیگ کا پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز ‏حاصل کر لیا۔

سینٹ لوشیا کی جانب سے دئیے گئے 159 رنز کے تعاقب میں سینٹ کیٹس کا آغاز تباہ کن تھا اور پہلے ہی اوور میں کرس ‏گیل بغیر کوئی رنز بنائے روسٹن چیز کی وکٹ بن گئے۔ ایون لوئس بھی صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے، جوشوا ڈی سلوا کا ‏ساتھ دینے شرفین ردرفورڈ آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے تاہم یہ شراکت بھی زیادہ دیر کام نہ آئی۔

میچ سنسنی خیز مراحل میں داخل ہونے کے بعد اننگز کے آخری اوور میں میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 9رنز درکار تھے اور ‏ڈریکس نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے آخری گیند پر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

سینٹ کٹس کے روسٹن چیز کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -