ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم سری لنکا روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز سری لنکا میں 22 اگست سے شروع ہو رہی ہے جس کے لیے قومی ٹیم نے سری لنکا کی جانب اڑان بھر لی ہے۔

آج پاکستان سے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان، محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، آغا سلمان، سعود شکیل، وسیم جونیئر، فہیم اشرف اور شاداب خان سری لنکا کے لیے روانہ ہوگئے۔

- Advertisement -

لنکا پریمیئر لیگ میں شریک قومی کپتان سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑی آج ہمبنٹوٹا میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

افغانستان کے خلاف سیریز اور اس کے بعد 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کے پاکستان میں موجود کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور مشقیں کیں۔

ایشیا کپ، سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

ایشیا کپ سے قبل افغانستان کے خلاف سیریز قومی ٹیم کے لیے امتحان ہوگا جس میں سری لنکن کنڈیشنز میں افغان اسپنرز اور قومی بلے بازوں کا مقابلہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں