تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عین رخصتی کے وقت دلہن کی موت، قیامت خیز واقعہ

بھارتی ریاست اڑیسہ میں ہونے والی شادی میں عین رخصتی کے وقت دلہن کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ میں شادی کی تقریب کے اختتامی موقع پر اچانک خوشیوں بھری تقریب قیامت خیز  منظر میں تبدیل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق عین رخصتی کے وقت دلہن روتی ہوئی جب اسٹیج پر کھڑی ہوئی تو وہ ایک دم سے نیچے گر کر بے ہوش ہوگئی۔

مہمانوں اور اہل خانہ نے اپنے طور پر اُسے ہوش میں لانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ مل سکی جس کے بعد اُسے اسپتال لے کر بھاگے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔

اہل خانہ کے مطابق دلہن کو والدین اور اہل خانہ کی جدائی کا بہت زیادہ رنج تھا جس کی وجہ سے وہ گزشتہ کئی روز سے مستقل رو رہی تھی، رخصتی سے قبل بھی اُس نے رونا شروع کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: عین شادی کے وقت لڑکے کی شکل دیکھ کر دلہن فرار

اہل خانہ نے بتایا کہ 23 سالہ ’گپتے سواری ساہو‘ (دلہن) کو کوئی بیماری نہیں تھی اور اُس طبیعت بالکل ٹھیک تھی۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ دلہن کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی، دلہن کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے ہارٹ اٹیک کی ممکنہ وجہ زیادہ رونے کو قرار دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جمعے کے روز ریاست اڑیسہ کے ضلع سونے پور میں پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -