جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گوادر: جیپ ریس میں گاڑی الٹنے سے ریسر زخمی، سیٹ بیلٹ نہ باندھے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: جیپ ریس میں گاڑی الٹنے سے ریسر زخمی ہو گیا، ریسر کے سیٹ بیلٹ نہ باندھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں جاری آف روڈ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ریس کے دوران ایک گاڑی الٹ گئی، جس سے معراج نامی ریسر زخمی ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسر نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی، جب کہ حادثہ ٹائر سے ہوا نکلنے کی وجہ سے پیش آیا۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے مطابق تین سال کے وقفے سے شروع ہونے والی چوتھی آف روڑ جیپ ریلی گوادر میں اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، ریس کا آج کوالیفائنگ راؤنڈ ہے، جس میں ایک سو سے زائد گاڑیاں شریک ہیں۔

ریس میں سابق چیمپئن نادر مگسی، صاحب زادہ سلطان کے علاوہ 10 خواتین ریسرز بھی شریک ہیں، جو اپنی جیت کے لیے پُر امید ہیں۔

آف روڈ ریس کا ٹریک 240 کلومیٹر پر مشتمل ہے، ریس میں شامل گاڑیوں کو اسٹوک اور پریپرڈ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اس ریس میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کے چاروں صوبوں کے علاوہ ہمسایہ ملک ایران سے بھی 12 ریسر حصہ لے رہے ہیں۔

اسٹوک کیٹیگری کی ریس 16 اکتوبر جب کہ پریپرڈ گاڑیوں کے مقابلے 17 اکتوبر کو ہوں گے، کون بنے گا روڈ کا سلطان یہ جاننے کے لیے 17 تاریخ تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں