تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ویکسین لگوانے والوں کو 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ‌ دینے کی پیش کش

تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ نے ویکسین لگوانے پر لاکھوں ڈالر کے فلیٹ سمیت قیمتی انعامات دینے کی پیش کش کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچانے کےلیے دنیا بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکن جعلی پروپیکنڈوں اور افواہوں کے باعث کئی ممالک کے شہری ویکسین لگوانے سے گریز کررہی ہے۔

شہریوں کو ویکسین لگوانے کےلیے ترغیب دلانے کےلیے تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ہانگ کانگ جیسی ریاستیں نے لاکھوں ڈالر مالیت کے فلیٹ سمیت قیمتی انعامات دینے کی پیش کش کررہی ہیں۔

ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس کی صورتحال قابو ہے لیکن حکام کو تشویش ہے کہ اگر شہریوں نے ویکسین نہیں لگوائی تو وبا دوبارہ سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ہانگ کانگ میں اپنا گھر کرنا انتہائی مشکل ہے کیوں کہ یہاں دو کمروں کا چھوٹا سا فلیٹ بھی 14 لاکھ ڈالر مالیت کا ہے اور ایک عام شہری کو فلیٹ خریدنے کےلیے اپنی 20 سال کی تنخواہ جمع کرنی پڑی ہے۔

ہانگ کانگ حکومت نے شہریوں کو ویکسین کی جانب رغبت دلانے کےلیے ویکسین لگوانے والوں کو شاپنگ واؤچر، ہوائی سفر اور 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ دینے کی پیش کش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ کچھ دفاتر میں ملازمین کو ویکسین لگوانے پر تنخواہ دے کر چھٹیوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

ایشیائی ملک تھائی لینڈ نے کے چیانگ مائی کے ضلع مئی چھیم میں، جہاں زیادہ تر رہائشی مویشیوں کا کاروبار کرتے ہیں، حکام نے رواں مہینے گائے کا انعام رکھا جو کہ کامیاب اقدام ثابت ہورہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 19 لاکھ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور اموات کی تعداد 53 ہزار 280 ہے، جس پر حکام کو شدید تشویش ہے لیکن شہری غلط افواہوں کے باعث ویکسین لگوانے سے شدید خوفزدہ ہیں۔

حکومت ویکسین سے متعلق لوگوں میں پائے جانے والے خوف کو دور کرنے کےلیے کوششیں کررہی ہے۔

Comments

- Advertisement -