تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق پیشکش؟ ق لیگ نے بتا دیا

حکومت کی اتحادی ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےوزیراعظم سے کوئی بات نہیں ہوئی وزیراعلیٰ بنانےسےمتعلق ہمارےپاس کوئی آفرنہیں آئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیرچیمہ نے کہا کہ ہم توخودتماشہ دیکھنے والےہیں ایسانہ ہوتماشہ بن جائیں ایساکچھ نہیں کہ وزیراعظم بوکھلائےہوئےتھے وزیراعظم کو کہا اتحادیوں کی فکر نہ کریں اپنے لوگوں کو دیکھیں۔

طارق بشیرچیمہ نے کہا کہ تحفظات کےباوجوداتحادی حکومت کی حمایت کرتےرہےہیں اطلاعات ہیں حکومتی کئی لوگ اپوزیشن سےرابطےمیں ہیں وزیراعظم نےکہا فکر کی بات نہیں7،8 لوگ ہیں ٹھیک ہوجائیں گے۔

‘عثمان بزدار قبول نہیں’، جہانگیر ترین گروپ کا پرویز الہیٰ کو جواب

انہوں نے کہا کہ کیا اتحادیوں کےبغیرحکومت نےساڑھے3سال گزار لیےہیں ہر موقع پر ہر جگہ حکومت کا بھرپور ساتھ دیا گیا پھر بھی طعنے دیئےگئےکہ بلیک میلر ہیں باتیں منواتےہیں ہم نےتمام باتیں سنیں لیکن حکومت کیساتھ کھڑے رہے آپ کااپناگھرٹھیک نہیں،اپوزیشن والےآپ کےگھرپربھڑکیں ماررہےہیں ہم چوتھےگھر سے آکر آپ کے گھر کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہےحکومتی کئی ارکان رابطےمیں ہیں حکومت کواپنےممبران کی فکرکرنی چاہیے اتحادی ان کیساتھ ہیں سر میں درد ہو رہا ہے اور علاج کی توقع کی جارہی ہے علاج ہوناچاہیے ہمیں کون کون سی آفر ہوئی ہوگی حکومت کو کیا اندازہ ہے حکومت کوکہاپہلےاپنےگھرکےمعاملات کوٹھیک کریں اتحادی جماعتیں واضح کرچکی ہیں حکومت کیساتھ کھڑی ہیں۔

Comments

- Advertisement -