بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کنگ فہد پل سے واپس کیے گئے مسافر پر قسمت مہربان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل سے واپس بھیجے گئے نوجوان کو متعلقہ کمپنیوں نے بہترین سفری پیکج اور تحائف کی پیش کش کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کنگ فہد پل پر ایک شہری کو شرائط مکمل نہ ہونے پر بحرین جانے نہیں دیا گیا اور اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر متعدد صارفین نے اظہار ہمدری کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنا بیگ لیے بحرین کی چوکی سے واپس تنہا آرہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بحرین جانا چاہتا تھا مگر شرائط پوری نہ کرنے پر کسٹم حکام نے اسے جانے نہیں دیا، اور مذکورہ شہری کی بحرین کی چوکی سے واپسی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سفری سہولت فراہم کرنے والی ایک کمپنی نے پیش کش کی کہ نارض مت ہو، ہماری طرف ایک سال کا فول انشورنس پیکیج، فضائی ٹکٹ اور ایک ہفتہ مفت قیام کا تحفہ ہے۔

تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنیاں اپنی تشہیر کے لیے نوجوان کو استعمال کر رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں