پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کو کمیٹی روم تک رسائی دینے والے اہلکارکی شناخت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی حریم شاہ کو کمیٹی روم تک رسائی دینے والے اہلکار کی شناخت ہوگئی، ویڈیو بنانےمیں دفترخارجہ کا اہلکار ہی ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو دفتر خارجہ میں انٹری کا ریکارڈ مل گیا، ذرائع کا کہنا ہے حریم شاہ وزیرخارجہ کےحلقے کے ملاقاتیوں کیساتھ داخل ہوئیں اور حلقے کے لوگوں کے لئے مختص کمرے کیساتھ کھلنے والے دروازے کواستعمال کیا، جس کی وجہ سے حریم شاہ کی ویڈیوزمیں کوئی دوسرا فرد نظرنہیں آرہا۔

وزیرخارجہ چنددن بعدحلقےکےعوام سےملاقات کرتے ہیں، حلقےکےعوام شناختی کارڈدکھاکرمختص اوقات میں ملاقات کرتےہیں، وزارت خارجہ کے “کانسٹیچوُئنسی روم”کی انٹری الگ سے ہے۔

دوسری جانب حلقے کے ملاقاتیوں کے دن حریم شاہ کو رسائی دینے والے اہلکار کی بھی شناخت کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس، افسران کی دوڑیں لگ گئیں

یاد رہے گذشتہ روز وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں خاتون حریم شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو نے تہلکہ مچادیا تھا ، ویڈیو حریم شاہ نے وزارت خارجہ کےاہم بورڈروم میں صدارتی چیئر پر بیٹھ کر بنائی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم آفس نے وزارت خارجہ میں خاتون کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا نوٹس لیا تو وزارت خارجہ کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں تھیں اور وزارت خارجہ کی جانب سے خاتون حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کردیں تھیں۔

خیال رہے حریم شاہ نے اس سے پہلے بھی سیاستدانوں اور اہم مقامات کی بھی ٹک ٹاک بنائی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں