کرم ایجنسی: خیبر ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1اہلکار شہید جبکہ دوزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید جبکہ 2زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے فوجی قافلے پراس وقت حملہ کیا جب قافلہ کرم ایجنسی کے وسطی علاقے یختہ میں گشت پر مامور تھا۔
حملے کے نتیجے میں ایک فوجی شہید جبکہ دواہلکا زخمی ہوگئے،تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
کرم ایجنسی دھماکا: 13 افراد جاں بحق، جماعت الاحرار نے ذمہ داری قبول کرلی
یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے خیبر ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے،دھماکے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔
پارہ چنار دھماکا‘ 24 افراد شہید‘ متعدد زخمی
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کرم ایجنسی کے صدر مقام، پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے میں 24افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں