اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کیلئے آفیشلز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے ابوظہبی میں شیڈول بقیہ 20 میچز کے ‏لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ میچز 9 سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ‏کھیلے جائیں گے۔

ان میچز کے دوران پاکستان کے سب سے سینئرامپائر اور آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار ‏کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں ‏گے۔

ان 6 امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب(پی سی بی امپائر برائے 2020)، فیصل خان آفریدی، راشد ‏ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔ ‏

پی سی بی کےایلیٹ پینل برائے ریفری میں شامل محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد ‏جاویدابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچز کے دوران پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد ‏یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا ۔

اس میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گےجبکہ شوزب رضا ‏تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائرہوں گے۔ محمد انیس اس میچ میں ریفری کے فرائض ‏انجام دیں گے۔

‏24 جون کو ایونٹ کے فائنل میں علیم ڈاراوراحسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ آصف یعقوب ‏تھرڈ امپائر جبکہ راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔اس میچ میں بھی محمد انیس پلیئنگ کنٹرول ٹیم ‏کی سربراہی کریں گے۔

پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل امپائرز:‏
احسن رضا (لاہور) ، آصف یعقوب (اسلام آباد) ، فیصل خان آفریدی (سرگودھا) ، راشد ریاض (لاہور) ، ‏شوزب رضا (لاہور) اور ضمیر حیدر (لاہور)۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر: ‏
علیم ڈار

پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل میچ ریفریز:‏
‏علی نقوی (لاہور) ، افتخار احمد (کراچی) ، محمد انیس (لاہور) ، اور محمد جاوید ملک (ملتان)‏

شیڈول:‏

‏9 جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ؛ علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، شوزب ‏رضا (تھرڈامپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) ، محمد انیس (میچ ریفری)‏

‏10 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز؛ علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض ‏‏(تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) ، علی نقوی (میچ ریفری)‏

‏ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز؛ آصف یعقوب اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈ ‏امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) ، علی نقوی (میچ ریفری)‏

‏11 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، ‏راشد ریاض (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر) ، جاوید ملک (میچ ریفری)‏

‏12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی؛ احسن رضا اور شوز ب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، علیم ‏ڈار (تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) ، محمد انیس(میچ ریفری)‏
‏13 جون :اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز؛ شوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز) ، ‏احسن رضا (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر) ، افتخار احمد (میچ ریفری)‏

‏ ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی؛ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ ‏امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر) ، افتخار احمد (میچ ریفری)‏

‏14 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز؛ آصف یعقوب اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، ‏شوزب رضا (تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) ، علی نقوی (میچ ریفری)‏

‏15 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز؛ علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، شوزب ‏رضا (تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) ، محمد انیس (میچ ریفری)‏

پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز؛ احسن رضا اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ ‏امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) ، محمد انیس (میچ ریفری)‏

‏16 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز؛ علیم ڈار اور شوز ب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، ‏آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) ، افتخار احمد (میچ ریفری)‏

‏17 جون : اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی؛ شوزب رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، احسن ‏رضا (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر) ، محمد انیس(میچ ریفری)‏

‏ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز؛ احسن رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز) ، علیم ڈار (تھرڈ ‏امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر)، محمد انیس (میچ ریفری)‏
‏18 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز؛ علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب ‏‏(تھرڈ امپائر) ، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر) ، جاوید ملک (میچ ریفری)‏

‏19 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز؛ شوزب رضا اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز) ، ‏احسن رضا (تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر) ، جاوید ملک (میچ ریفری)‏

ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ؛ علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب ‏‏(تھرڈ امپائر) ، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر) ، جاوید ملک (میچ ریفری)‏

‏21 جون: کوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم )؛ احسن رضا اور راشد ‏ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، علیم ڈار (تھرڈ امپائر) ، آصف یعقوب (فورتھ امپائر) ، جاوید ملک (میچ ‏ریفری)‏

‏(پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)؛ علیم ڈار اور شوزب رضا (آن فیلڈ امپائرز) ‏، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، احسن رضا (فورتھ امپائر) ، جاوید ملک (میچ ریفری)‏

‏22 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم)؛ علیم ڈار اور آصف ‏یعقوب (آن فیلڈ امپائرز) ، راشد ریاض (تھرڈ امپائر) ، شوزب رضا (فورتھ امپائر) ، محمدانیس (میچ ‏ریفری)‏

‏24 جون: فائنل؛ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، راشد ریاض ‏‏(فورتھ امپائر) ، محمد انیس (میچ ریفری)‏

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں