جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

پنجاب میں روٹی کی سرکاری قیمت مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت نے آج سے صوبے بھر کے لیے روٹی کی قیمت مقرر کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ الحمدللہ پنجاب میں آج سے روٹی کی قیمت 16 روپے فی روٹی مقرر کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع  میں محکموں کو ہدایت کر دی کہ فیصلے پر سختی سےعملدرآمد  کرائیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ دعا کی کہ اللہ رب العزت عوام کیلئے مزید آسانی فرمائے آمین!

وزیراعلی ٰپنجاب کی ہدایت پر ڈی سی  لاہور نے روٹی نان کی نئی قیمت کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 100 گرام روٹی کی قیمت 16روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ گندم کی بہترفصل، رسد اور کے پیشِ نظر روٹی نان کی  نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں عام تندوروں پر روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت ہورہی ہے تاہم سرکاری طور پر روٹی کی قیمت مقرر نہیں کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں