ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 6 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل 6 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آفیشل گانا ’آج دیکھا گا کراؤڈ میرا گروو ٹی وی پہ‘ ریلیز کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

آفیشل گانا گلوکارہ نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے گایا ہے۔

- Advertisement -

اس ترانے کی ویڈیو کو فدا معین نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ چھ معروف کرکٹرز بھی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، ملتان سلطانز کے شان مسعود، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے وہاب ریاض، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور کراچی کنگز کے بابراعظم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 میگا ایونٹ کا آغاز 20 فروری سے کراچی میں ہوگا، کراچی کنگز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کے ہر میچ کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو 12سے14ہزار شائقین کا پلان بھجوایا ہے۔ ممکنہ طور پر جلد غور کے بعد حکومت اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کی افتتاحی تقریب کے انعقاد کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں