کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 7 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت خالد رضا کے نام سے ہوئی ہے جنہیں نامعلوم ملزمان نے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کیا، حملہ آور مقتول سے کوئی قیمتی سامان نہیں لے کر گئے۔
خالد رضا پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے عہدیدار ہیں جبکہ فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین بھی رہے۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، انہیں سر میں گولی ماری گئی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فائرنگ کے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی سندھ سے رابطہ کیا پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن عہدیدار کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے۔