لاہور : ایل پی جی کاروبار کے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا، جرمانہ 3 ہزار سےبڑھا کر کم سے کم 10لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 1 کروڑ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے پر اوگرا نے قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
ایل پی جی کاروبار کے قوانین پر عمل نہ کرنے پر پہلے3 ہزار روپے جرمانہ تھا، اب جرمانہ 3 ہزار سےبڑھا کر کم سے کم 10لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 1 کروڑ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
اس کے ساتھ سزا بھی 6 ماہ سے بڑھا کر 10 سال ناقابل ضمانت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا غیر معیاری سلنڈر یا آلات فروخت کرنے پر بھی بھاری جرمانہ ہوگا۔
ملک میں ایل پی جی کےاستعمال میں تیزی سےاضافے کی وجہ سےاوگرا نےفیصلہ کیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایل پی جی کےقوانین پر عمل نہ ہوا تو 10 سال کی سزا بھی ہوگی۔
ذرائع اوگرا کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کوبچانے کے لیےقوانین میں تبدیلی لا رہے ہیں، اوگرا کےنئےقوانین کی سمری حتمی منظوری کیلئے حکومت کو بجھوادی گئی ہے۔