اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اوگرا نے آئل ٹینکرز پر کیا شرائط لاگو کیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اوگرا نے آئل ٹینکرز کو جو شرائط پیش کی ہیں اس کے تحت ٹینکر الٹنے کے امکانات انتہائی کم ہوجائیں گے اور انسانی جانوں کا مزید تحفظ ہوسکے گا تاہم چند روپے بچانے کے لیے مالکان نے ٹینکرز کی فٹنس بہتر کرنے سے انکار کردیا ہے۔

درکار ایکسل کی تعداد پوری

اوگرا(آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کے نئے قوانین کے مطابق 40 ہزار لیٹر پٹرول یا ڈیزل لے جانے والے ٹینکر میں دو کے بجائے تین ایکسل ہونے چاہئیں اسی طرح 50 ہزار لیٹر آئل لے جانے والے ٹینکر میں چار سے پانچ ایکسل ہونے چاہئیں مگر انہیں تین ایکسل پر چلایا جارہا ہے۔

اٹھارہ ہزار آئل ٹینکر ناکارہ ہونے کے باوجود ترسیل میں مصروف

پاکستان میں اس وقت 35 ہزار سے زائد آئل ٹینکر چل رہے ہیں تاہم ان میں سے تقریباً 18 ہزار سے زائد آئل ٹینکر ایسے ہیں جنہیں اوگرا کے قوانین کے تحت سائیڈ لائن کردینا چاہیے بآلفاظ دیگر وہ ناکارہ ہوچکے مگر ٹینکر مالکان نہیں مان رہے اور بدستور اس میں بھی آئل کی ترسیل میں لگے ہوئے ہیں۔

دو ڈرائیور کی موجودگی ناگزیر

قوانین کے تحت تیل کی ترسیل کے دوران دو ڈرائیورز ہونا چاہیے تاکہ اگر ایک ڈرائیور کسی وجہ سے غافل ہونے لگے یا اس پر نیند کا غلبہ ہو تو دوسرا شخص اس وقت ڈرائیونگ کرے مگر ٹینکر مالکان صرف ایک ڈرائیور پر گزارا کررہے ہیں۔


اسی سے متعلق: ملک بھر میں پٹرول کی قلت، عوام پریشان، پمپس پر ہجوم


اسی طرح اوگرا کی ٹینکر کی فٹنس کی دیگر شرائط بھی ہیں تاہم آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے انہیں ناجائز قرار دیتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکر کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں