منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

گیس صارفین کیلیے بُری خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کیلیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کیلیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد اضافے جبکہ سوئی سدرن کیلیے 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی۔

اتھارٹی نے مذکورہ فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا جو ہر کیٹیگری کیلیے اضافے کی حتمی منظوری دے گی۔

- Advertisement -

اوگرا نے سوئی ناردرن کیلیے 527 ارب 55 کروڑ مالی ضروریات کی منظوری دیتے ہوئے اسے کمپنی کو 50 ارب سے زائد کی سابق ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کی بھی اجازت دی۔

اتھارٹی نے سوئی سدرن کیلیے 319 ارب 78 کروڑ روپے کی مالی ضروریات اور کمپنی کو 48 ارب 85 کروڑ روپے کی سابق ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: تیل اور گیس کا بڑا ذخیزہ دریافت

29 اکتوبر کو اوگرا میں گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کی تھی۔ سندھ اور بلوچستان کیلیے 53.47 فیصد اور اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلیے 3.66 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

سوئی ناردرن نے اوسط قیمت میں 64.16 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی تھی جبکہ سوئی ناردرن نے اوسط قیمت 1810.38 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی تھی۔

سوئی سدرن کی جانب سے 669.07 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دی گئی تھی جبکہ اوسط قیمت 1920.39 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے یکم جولائی 2024 سے گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے اوگرا نے کمپنیوں کی درخواستوں پر گیس صارفین سے تجاویز مانگی تھیں۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں