اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل کرتے ہوئے نگراں وفاقی حکومت نے گیس صارفین پر 401 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔
آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس ٹیرف بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا گیا، گھریلو صارفین کیلیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکڈ گھریلو صارفین کیلیے فکسڈ ماہانہ چارجز 3900 فیصد اضافے کے ساتھ 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیے گئے، ماہانہ 25 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلیے 100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 60 کیوبک میٹر والے صارفین کیلیے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ ان صارفین کیلیے قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
ماہانہ 100 کیوبک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلیے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ ان صارفین کیلیے قیمت 400 سے بڑھ کر 1 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
اسی طرح ماہانہ 150 کیوبک میٹر والے صارفین کیلیے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، ان صارفین کیلیے ٹیرف بڑھ کر 1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔ ماہانہ 200 کیوبک میٹر صارفین کے ٹیرف میں 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، ان صارفین کیلیے ٹیرف 800 سے بڑھ کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی ہوگیا۔ ماہانہ 300 کیوبک میٹر والے صارفین کیلیے 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، ان صارفین کیلیے قیمت 1100 سے بڑھ کر 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
ماہانہ 400 کیوبک میٹر والے صارفین کیلیے 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، ان کٹیگری کے صارفین کیلیے قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کے گیس ٹیرف میں 2900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، سیکٹر کیلیے قیمت 1500 روپے سے بڑھ کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
اسی طرح برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں ایک ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا۔ ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2100 روپے فی ایم ایم بی ٹی ہوگیا۔
غیر برآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں ایک ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، غیر برآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگیا، سی این جی کیلیے قیمت 1750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، سی این جی سیکٹر کیلیے کا ٹیرف 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگیا۔