تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ملک میں پیٹرول دستیابی پر اوگرا کا اہم بیان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے بعد مختلف شہروں میں شہریوں نے بڑی تعداد میں پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا، جس کے بعد پمپمس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اور کئی جگہ پر پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اب اس حوالے اوگرا کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار  موجود ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئل کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھی جائے۔

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پری بجٹ سیمینار میں پٹرولیم قیمتوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی آج پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے اور قیمتیں بڑھانےکےحوالےسےکوئی سمری یاکوئی پلان نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -