تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پٹرول کی قیمت میں 11روپے91 پیسے اضافے کی سفارش

اسلام آباد : اوگرا کی جانب سے ماہ اپریل کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 11 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ، قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے، جس میں یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات11 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 11روپے91 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

اوگرا نےقیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا تھا۔

خیال رہے ہرماہ کے آغاز سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت، ملک میں اس کی کھپت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو ارسال کی جاتی ہے۔

اوگرا کی جانب سے تیارکردہ سمری وزارتِ خزانہ کے سامنے رکھی جاتی ہے اور وہ ملک کی معاشی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی بیشی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں، بعض اوقات یہ فیصلہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے برعکس بھی ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -