بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں ردوبدل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں ردوبدل کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی مہنگی جبکہ سوئی سدرن کے لیے سستی کردی گئی ہے، سوئی ناردرن کے سسٹم پر درآمدی ایل این جی 0.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے۔

سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔

یہ پڑھیں: اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے، سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

مارچ میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ مارچ میں سوئی سدرن کے سسٹم پر قیمت 12.72 ڈالر تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں