جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

او آئی سی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں رکن ممالک کے او آئی سی میں مستقل مندوبین شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پلواما حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ، اجلاس او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ جدہ میں ہوگا۔

دوسری جانب او آئی سی کے رابطے گروپ کا معمول کے اجلاس کا 46 واں سیشن یکم مارچ سے 2 مارچ تک ابوظہبی میں شیڈول ہے جہاں رکن ممالک کے وزرا خارجہ کا اجلاس ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 42 بھارتی فوجی ہلاک

یاد رہے کہ رواں ماہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں دھماکے کے نتیجے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

پلواما میں دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف علاقوں میں موجود کشمیریوں پر تشدد کے واقعات سامنے آئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں