اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

او آئی سی کمیشن آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: او آئی سی کا غیر جانب دار مستقل انسانی حقوق کمیشن آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا، کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے لیکن بھارت نے تاحال اجازت نہیں دی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کے مطابق آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (او آئی سی) کا 8 رکنی وفد مختلف ارکان ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے،کمیشن مقبوضہ کشمیر سے آئے مہاجرین کے کیمپوں کا بھی دورہ کرے گا۔

بھارت کا اجازت دینے سے گریز

نفیس زکریا نے کہا کہ کمیشن نے بھارت سے بھی مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت طلب کی ہے،بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

اسی ضمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے جائزہ کمیشن  مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی پیشکش کی تھی لیکن بھارت نے اقوام متحدہ کی پیشکش مسترد کردی تھی۔اقوام متحدہ نے زخمیوں، عینی شاہدین، مقامی افراد سے ملنے کی درخواست کی تھی۔

امکان ہے کہ یو این او کے کمیشن کی طرح بھارت او آئی سی کے کمیشن کو بھی اجازت دینے سے انکار کر دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں