جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

او آئی سی کا وفد آزاد کشمیر کے اہم دورے پر روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : او آئی سی کا وفد آزادکشمیر کے اہم دورے پر روانہ ہوگیا ، وفد دورے کے دوران صدر آزادکشمیر،آل پارٹیزحریت کانفرنس کے ارکان سے ملاقاتیں کرے گا۔

اوآئی سی کے مستقل آزاد کمیشن برائے انسانی حقوق 2روزہ دورے پر مظفرآباد روانہ ہوگئے ، کمیشن کے 13ممبران نے یوم استحصال کشمیرپر پاکستان اور آزاد کشمیر کا خصوصی دورہ کیا، جو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سمیت عالمی سطح پرمسئلہ کشمیر کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے۔

وفدمیں سعودی عرب، یواےای، ترکی، تیونس، مراکش ، آذربیجان، ملائشیا، گیبن، نائیجیریا اور یوگنڈا کے ارکان شامل ہیں ، وفد صدر آزادکشمیر، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ارکان ، کشمیری مہاجرین اور یواین کے مبصرمشن کے عہدیداران سے ملاقاتیں کرے گا۔

اسلام آباد سے  روانگی سےقبل آذربائیجان کےڈاکٹرایدین صفی خانلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیری بھائیوں،بہنوں کوبتانےجارہےہیں کہ وہ اکیلے نہیں،  تمام اسلامی ممالک کشمیربہن بھائیوں کےساتھ ہیں، بھارت نےمقبوضہ کشمیرکےدورےکی اجازت نہ دی جس پرافسوس ہے۔

خیال رہے 2سال سےاوآئی سی نے کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے اور مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق جاننے کاکام سونپ رکھاہے تاہم بھارت مقبوضہ کشمیر میں کسی انسانی حقوق تنظیم کو دورے کی اجازت نہیں دیتا۔

بھارت نے 5 اگست 2019 کے بعد اپنے سیاستدانوں کو بھی مقبوضہ وادی جانےسےروکا، اس کے برعکس پاکستان کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ، اس سےپہلےبھی متعددبارغیرملکی صحافی،سفارتکارآزادکشمیرکےدورےکرچکےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں