اشتہار

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر او آئی سی کا اظہارِ تشوش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی شہر ایودھیا میں شہید کی گئی پانچ صدی پرانی بابری مسجد کی جگہ ’رام مندر‘ کی تعمیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 57 اسلامی ممالک کی تنظیم نے کہا کہ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی حالیہ تعمیر اور افتتاح پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ کے بیان کے مطابق مودی سرکار مذہب کی آڑ میں اسلامی تہذیب کے نشان مٹانا چاہتی ہے، ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر مندر کے افتتاح  نے بھارت کی مسلم کمیونٹی کو غیر محفوظ کر دیا، رام مندر کی افتتاح میں آٹھ ہزار افراد کی سیکیورٹی کے لیے دس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی شرمناک ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایودھیا میں شہید بابری مسجد رام مندر کی تعمیر مذہبی سے زیادہ سیاسی معاملہ قرار دیدیا گیا، بین القوامی میڈیا کے مطابق بھارت میں رہائش پزیر مسلمانوں کے لیے بولنے والا کوئی نہیں ہے، مودی کی جماعت میں مسلمانوں کو کوئی نمائندگی نہیں ہے، بی جے کا انتخابی ایجنڈا ہندتوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس جگہ پر بنے نئے مندر میں ہندو دیوتا رام کی مورتی کی نقاب کشائی کی جہاں 1992 میں ہندوتوا کے ہجوم کے ہاتھوں شہید ہونے والی بابری مسجد صدیوں سے موجود تھی۔

مسجد کو شہید کرنے کے واقعے نے بھارت میں بدترین مذہبی فسادات کو جنم دیا تھا جس کے نتیجے میں 2 ہزار افراد مارے گئے تھے، مرنے والوں میں زیادہ تر مسلمان شامل تھے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں