منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اوآئی سی کا اجلاس، 159 اہم شخصیات آج پاکستان پہنچیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :او آئی سی وزرائےخارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے 159اہم شخصیات آج پاکستان پہنچیں گی، او آئی سی کا 17واں غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اوآئی سی کے پاکستان میں غیرمعمولی اجلاس کیلئے اہم رہنماؤں کی آمد جاری ہے ، 159اہم شخصیات آج اسلام آباد پہنچیں گی۔

انڈونیشیا کی وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے مہمان کا استقبال کیا۔

اوآئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش کےوزیرخارجہ شہریارعالم ، ترکی کےوزیرخارجہ،تاجکستان کےڈپٹی وزیرخارجہ اور افغان وزیرخارجہ آج اسلا م آباد پہنچیں گے۔

ترکی ڈپٹی چیف آف کیبنٹ اور سفیربھی آج وفد کیساتھ اسلام آباد آئے گا جبکہ سوڈان کاوفدعلی الصادق علی کی سربراہی میں کل اسلام آباد پہنچے گا۔

گلف کوآپریشن کونسل کےسیکرٹری جنرل نائف بن فلح ، کویت اورآذربائیجان کےوزیرخارجہ بھی آج اسلام آبادپہنچیں گے۔

خیال رہے او آئی سی وزرائےخارجہ کا 17واں غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کوہو گا، اجلاس بطور صدر سعودی عرب کی دعوت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے اور افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے غور کیا جائے گا جبکہ خوراک و ادویات کی قلت اوربے گھر افراد کی مددکاجائزہ لیاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں