اشتہار

کشمیری حق خودارادیت کے لیے برسر پیکار ہیں، او آئی سی

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ : اسلامی ممالک کی تنظیم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدو جہد حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ہے جسے دہشت گردی کہنا نامناسب بات ہے اور ہم کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں.

اس عزم کا اعادہ اسلامی ممالک کی بین الاقوامی تنظیم ( او آئی سی) کے سیکٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کو ترک کر دے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حقوق دیئے جائیں.

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھاتی رہے گی اور دستیاب وسائل کے ساتھ حق کشمیریوں کی ہر ممکن مدد و معاونت بھی کرتی رہے گی.

دنیا بھرمیں کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں کشمیر منایا

اس موقع پر سیمینار کے شرکاء کوکشمیری عوام کے نمائندے سید فیض نقشبندی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے غیر انسانی سلوک اور ظلم و بربریت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے پیلٹ گنوں سے شہید و زخمی ہونے والے کشمیریوں کی تفصیلات بتائیں.

یاد رہے مذکورہ سیمینار 1947 میں جموں اور کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی داخلے اور پاکستان جانے والے کشمیری مہاجرین پر کشمیری راجہ اور بھارتی فوجوں کے دستوں کی جانب سے فائرنگ میں شہداء کی یاد میں منعقد کی گیا تھا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں