تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‏’او آئی سی افغانستان پر مؤثر قراردادیں منظور کرے‘‏

سعودی کابینہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں افغانستان پر مؤثر قراردادیں منظور کرے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا ورچوئل اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی صدارت میں ہوا جس کے ‏دوران حال ہی میں صنعا میں امریکی سفارتخانے پر حوثی دہشتگردوں کےحملے اور کئی اہلکاروں کو حراست میں ‏لینے کی شدید مذمت کی گئی۔

کابینہ نے کہا کہ عالمی برادری حوثیوں کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لے۔

کابینہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی اجلاس میں افغانستان پر مؤثر قراردادیں منظور کرے اور ساتھ ہی ‏افغان عوام کی مدد کاطریقہ کار یواین کے تعاون سےکیاجائے۔

سعودی کابینہ نےانسدادرشوت قانون کی3دفعات میں ترمیم کی منظوری بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے افغانستان میں انسانی المیے اور بحرانی صورتحال پر اوآئی سی کا اجلاس پاکستان ‏میں بلایا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان پراوآئی سی اجلاس بلانےکی بھرپورحمایت کرتےہیں افغان ‏‏صورتحال پرغورکیلئےاوآئی سی اجلاس17دسمبرکوطلب کیاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی وزرا خارجہ کا پہلا اجلاس1980میں اسلام آباد میں ہوا تھا آئندہ ماہ ہم ایک بار پھر اسلام ‏‏آباد میں اکٹھا ہوں گے اور افغان مسئلےپرغور ہو گا اوآئی سی رکن ممالک کے وزراخارجہ کوخوش آمدید کرنے کا ‏‏منتظرہوں۔

Comments

- Advertisement -