جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

او آئی سی کا فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق اہم بیان سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف تنظیم کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی تنظیم نے فلسطین پر اپنے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا ہے، او آئی سی کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، فلسطین پر اسرائیلی تسلط کے خلاف تمام رکن ممالک کا مؤقف یکساں ہے۔

او آئی سی نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کے لیے تمام رکن ممالک ہر ممکن کوششوں پر متفق ہیں۔

اعلامیے میں او آئی سی نے کہا کہ ایک جامع اور پُر امن طریقے سے ہی عرب اسرائیل تنازع حل کیا جا سکتا ہے، عالمی قوانین کی پاس داری اور 2 ریاستی فارمولے سے ہی مسئلے کا حل ممکن ہے، دوسری طرف فلسطین میں یہودیوں کی آباد کاری اس مسئلے کے حل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

او آئی سی کے مطابق اسرائیل کا القدس پر غیر قانونی قبضہ عرب اسرائیل تنازع کی بنیادی جڑ ہے، فلسطینی ریاست اور مشرقی القدس بطور دارلحکومت فلسطینیوں کا حق ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں