جدہ : اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) مقبوضہ وادی کی صورتحال پرعالمی برادری سے نوٹس لینے اور بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ وادی کی صورتحال پرعالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، اقوام متحدہ، دیگر ادارے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کریں۔
او آئی سی نے بھارتی حکام سے کشمیریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کا بھی مطالبہ کیا اور کہا مذہبی آزادی سےروکناعالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کشمیریوں کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کرے۔
یاد رہے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370 کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی تھی۔
مزید پڑھیں : او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کردی
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کیا تھا کہ کشمیر میں گھمبیر ہوتی صورت حال کا فوری طور نوٹس لیا جائے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا نہتے کشمیریوں پر سفاکانہ طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے، بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔