اشتہار

تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت: بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کی خوشخبری سنادی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو سندھ کے علاقے سانگھڑ میں تیل،گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے آگاہ کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل نے26جون2022کو تیل و گیس کی دریافت کے کام کا آغاز کیا تھا، مزید بتایا گیا ہے کہ کنویں میں بطور آپریٹر او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد حصہ ہے۔

- Advertisement -

کھدائی کے دوران چک5 کے ڈیم ساؤتھ بلاک میں قائم کنوے پر3400میٹر گہرائی تک گئے تھے، مذکورہ کنویں سے یومیہ1.30ملین مکعب فٹ گیس،2ہزار بیرل تیل کے ذخائر ملے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اس نئی دریافت سے مقامی وسائل سے توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی اور یہ او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈرو کاربنز کو بھی بڑھائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں اوجی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰیار میں بھی تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں