جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

تیل کا بحران : برطانوی تاریخ میں پہلی بار ترقی کا پہیہ رک گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : تیل کی کمی کی وجہ سے برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی ریلوے ہڑتال کی گئی ہے، محکمہ ریلوے سے وابستہ ہزاروں افراد کام چھوڑ کر ہڑتال پر چلے گئے۔

موجودہ صورتحال کے باعث 15000 کلومیٹر سے طویل پٹڑیاں اب ریل گاڑیوں سے خالی ہوچکی ہیں، برطانیہ کی 30 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی ریلوے ہڑتال سے ملکی پہیہ رک گیا ہے اور لوگ اپنے گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

تنخواہوں میں کمی اور غیریقینی ملازمت سے پریشان لگ بھگ 50 ہزار سے زائد ملازمین اب اس جمعرات اور ہفتے کو بھی ہڑتال کریں گے۔

- Advertisement -

برطانوی ریل، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ (آرایم ٹی) ورکرز یونین کے سربراہ مِک لنچ نے کہا کہ پینشن، تنخواہوں اور ملازمتوں سے بے دخلی کے تناظر میں ان کے پاس ہڑتال کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا۔

دوسری جانب برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنظیمیں لوگوں کو نقصان پہنچارہی ہیں اور ملک بھر میں کاروبار، نظام زندگی اور عام افراد شدید متاثر ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد تک پہنچنے سے غذا اور ایندھن کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ تنخواہیں اضافے کے باوجود اب بھی 2006 کے درجے پر پہنچی جس کی وجہ سے برطانوی سرکاری ملازمتوں میں افرادی قوت کی قلت ایک بحران بن چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں