پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

پاکستانی عوام تیاری کرلیں ! بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ، جس کے پیش نظر پاکستان میں بھی یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ لندن برنیٹ تیل کی قیمت تقریبا 1.84 سینٹ اضافہ کے ساتھ 86 ڈالر اسی سینٹ پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

امریکی تیل کی قیمت1.85 سینٹ بڑھ کر بیاسی ڈالر انہتر سینٹ پر پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں سے انٹرنیشل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔جبکہ یوایس سنٹرل بینک جلد ہی شرح سود میں کمی کا اعلان کرے گا۔

جس کے پیش نظر پاکستان میں بھی یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں