پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر کر 2021 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ کے سبب بین الاقوامی تیل منڈی میں آج بھی شدید مندی ہے، تین ورکنگ سیشن میں خام تیل کی قیمت 13.5 فیصد گر گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج تیل کی قیمتوں میں مزید 3.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 28 سینٹ گر کر 63 ڈالر 30 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

امریکہ ڈبلیوٹی آئی تیل 2 ڈالر بیس سینٹ کم ہو کر 59 ڈالر 75 سینٹ فی بیرل پر آ گئی ہی، جو اپریل 2021 کے بعد سب سے کم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے ٹیرف جنگ دنیا کی معیشتوں کو کمزور کرے گی، امریکی آئل کی قیمت پچاس سے پچپن ڈالر فی بیرل تک آ سکتی ہیں۔

یاد رہے چین کی جانب سے امریکی اشیاء پر محصولات میں اضافے کے بعد جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی ہوئی، جس سے تجارتی جنگ مزید بگڑ گئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ اور امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں ابتک فی بیرل 12 ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں