بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو 38 روز کیلئے بند کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پاکستان کی آئل ریفائنری پارکو 38 روز کیلئے بند کردیا گیا، ریفائنری ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل ریفائنری پارکو کو مین ٹیننس کیلئے 38 روز کیلئے آج سے شٹ ڈاؤن کردیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ پارکو ریفائنری 10 اکتوبرسے 18 نومبر تک بند رہے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پارکوآئل ریفائنری کی یومیہ ریفائننگ کیپسٹی تقریباً 120,000 بیرل ہے اور ریفائنری ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ دیگر ریفائنریز کو اپنی کپیسٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 26 روزہ اسٹوریج کیپسٹی کو استعمال کیا جائے گا۔

نجی کمپنی ڈیسکان کو مینٹیننس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا ہے، پارکو آئل ریفائنری ملکی ضروریات کا 35-40 فیصد پوراکرتی ہے تاہم مینٹیننس کے دوران ریفائنری کی مکمل جانچ، مرمت اور اپ گریڈیشن کی جاتی ہیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں