اسلام آباد: پاکستان میں تیل کی سپلائی چین کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس او اور آذربائیجان کی اسٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق دونوں کمپنیاں سوکارسنگا پور میں مشترکہ جوائنٹ ٹریڈنگ کمپنی قائم کریں گی۔
معاہدہ کے تحت کمپنیاں مل کر کراچی سے ناردرن ایریاز تک تیل کی پائپ لائن بچھائیں گے۔
پی ایس او نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر پیش رفت سے آگاہ کردیا، پاکستان میں تیل کی سپلائی کے لیے پائپ لائن کا انفرا اسٹرکچر بچھایا جائے گا۔
سوکار کمپنی پائپ لائن منصوبے میں انویسٹمنٹ اور خدمات فراہم کرے گی، ایک اورمعاہدے کے تحت ایف ڈبلیو او سوکار، پی ایس او کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔
جوائنٹ ٹریڈٹ کمپنی منصوبے پر عمل درآمد کے یلے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی، سوکار کے ساتھ مل کر تیل پائپ لائن بچھانے کی منظوری پی ایس او بورڈ پہلے ہی دے چکا ہے۔
علاوہ ازیں پی ایس او اور سوکار کے درمیان جی ٹو جی ایس پی اے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔
ملک میں تیل کی سپلائی ٹینکوں کے بجائے محفوظ پائپ لائن کے ذریعے ہوگی، پہلی بار طویل پائپ لائن غیرملکی سرمایہ کاری اور ملکی اشتراک سے بچھائی جارہی ہے۔