منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بلوچ کالونی کے قریب آئل ٹینکر کار پر الٹ گیا، پل ٹریفک کیلئے بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب آئل سے بھرا ٹینکر کار پر اُلٹ گیا، جس کے سبب پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل ٹینکر اُلٹنے کے سبب کار ٹینکر کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بلوچ کالونی پل کی جانب ٹریفک روکنے کیلئے پولیس اور رینجرز تعینات کردی گئی ہے، حادثے کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ تاحال غائب ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر کو ہٹانے کے لیے بڑی کرین تاحال نہیں پہنچ سکی ہے، جبکہ آئل ٹینکر سے مٹی کے تیل کا رساؤ مسلسل جاری ہے۔

آئل ٹینکر سے بہنے والامٹی کا تیل کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، حادثے کے باعث بلوچ کالونی پل کے دونوں اطراف ٹریک بند ہونے سے دفاتر جانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے کورنگی صنعتی ایریا جانے والے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جارہا ہے۔

کراچی میں گھریلو ملازمہ نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

لوگوں نے مٹی کا تیل برتنوں اور بوتلوں میں جمع کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں