جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

بہاولپور: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور: صوبہ پنجاب کےشہربہاولپورمیں احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکےکے نتیجےمیں 140 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا۔

لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کےنتیجے میں 140 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہیں جن میں درجنوں افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ آتش زدگی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے مطابق سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 140ہوگئی ہے، انہوں نے بتایا کہ  132 افراد لاشیں ناقابل شناخت ہیں،8 قابل شناخت لاشیں ورثا کےحوالے کردی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ٹیمیں بلوالی گئی ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس کے بعد باقی لاشیں ورثاء کےحوالےکی جائیں گی،

بہاولپور میں آئل ٹینکر کے الٹنےسے لگنے والی آگ سے قریب موجود 6 گاڑیاں اور 12 موٹر سائیکلیں جل گئیں۔

صدر پاکستان اوروزیراعظم نوازشریف کا آئل ٹینکرحادثے پراظہارافسوس

صدر ممنوں حسن اوروزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکرحادثےمیں قیمتی جانوں کےنقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےجاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہارہمدردی کی ہے۔

آرمی چیف کا بہاولپورحادثےپرافسوس کااظہار

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیغام میں کہا ہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےسول اورریسکیواداروں کی مددکی ہدایت جاری کردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں زخمیوں اورلاشوں کی منتقلی کےلےآرمی ہیلی کاپٹرزروانہ کردیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولپورحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے آئل ٹینکر حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کوزخمیوں کوبہترین طبی سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ شہبازشریف نے بہاولپور حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو برن سینٹرز تک منتقل کرنے کے لیے اہنے زیرِ استعمال ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کاموں کے لیے بھجوادیا ہے۔

احمد پورشرقیہ میں آئل ٹینکر حادثہ قومی سانحہ ہے،عمران خان


 چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان نے  احمد پور شرقیہ سانحے پراظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کو قومی سانحہ قرار دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سانحہ احمد پور نہایت تکلیف دہ اور دل سوز واقعہ ہے جس میں دو سو افراد اپنی جان سے گئے۔

تمام اسپتالوں میں برن سینٹر بنانا ممکن نہیں‘ رانا ثنا اللہ


ادھر وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہناہےکہ حادثہ بہت افسوس ناک ہےجبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ رانا ثنااللہ نےکہاکہ علاقہ مکین آئل ٹینکرالٹنےپرتیل جمع کرنےکی کوشش کرتے ہیں اگرتیل جمع کرنےسےروکاجاتاتواتنابڑاحادثہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں کو ان اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں برن سینٹر کی سہولت موجود ہے‘ انہوں نے حکومتی ذمہ داری سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسپتالوں میں برن سینٹر بنانا ممکن نہیں ہے ۔ اس کے لیے صرف عمارت بنانا کافی نہیں ہوتا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،جھلسے ہوئے افراد کووکٹوریہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایم ایس وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹرعامربخاری کا کہناہےکہ ہمارے پاس 200سےزائد ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ اسپتال میں 75افراد کو لایا گیا جن میں سے 2افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واضح رہےکہ ڈاکٹرعامر بخاری کا کہناہےکہ وکٹوریہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی ہے۔

 


سانحے کی دلخراش ویڈیوز – بچے نہ دیکھیں


 


 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں