صادق آباد : سنجرپوربائی پاس کے قریب ڈرائیور کے سو جانے سے 48 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ڈیزل سے بھرا ٹینکر محمود کوٹ سے کراچی جا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ڈیزل سےبھرا ٹینکرالٹ گیا، حادثہ سنجرپوربائی پاس کےقریب پیش آیا، ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر ڈیزل موجودہے، جو سڑک پر بہہ رہا ہے۔
ریسکیوذرائع نے بتایا کہ ٹینکر الٹنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، ٹینکر محمود کوٹ سے کراچی جا رہا تھا۔