گھوٹکی : ڈرائیور کی غفلت کے باعث کراچی جانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا،ڈرائیور زخمی، قومی شاہراہ ٹریفک کے لیئے بند کردی گئی،ہزاروں لیٹر کروڈ آئل ضایع ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والا ہزاروں لٹر کروڈ آئل سے لدا ٹینکر میرپور ماتھیلو میں ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا اور ٹینکر سے کروڈ آئل بھی کر ضائع ہونے لگا۔
حادثے کے بعد کسی امکانی واقعے سے بچنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کراچی جانے والے روڈ کو ٹریفک کہ لئے بند کرنے کے ساتھ ضلع کہ مختلف شہروں سے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو بھی جائے واقعہ پر طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : سانحہ بہاولپور: مزید زخمی چل بسے، جاں بحق افراد کی تعداد181 ہوگئی
تاحال ٹینکر کو سیدھا کرنے یا تیل کو کسی دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب آئل ٹینکر الٹنے کے بعد مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہوگئے تھے ، جنہیں رینجرز اور موٹرویز پولیس نے منتشر کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 29 رمضان کو ٹینکر میں آگ لگنے سے اب تک 181 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔