رحیم یارخان : رحیم یارخان کےعلاقے کچی محمد خان میں آئل ٹینکر الٹ گیا،جس سےتیل بہنا شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کےعلاقے کچی محمد خان میں آئل ٹینکر الٹ گیا جس کےنتیجےمیں سڑک پرتیل بہنا شروع ہوگیا۔ پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں کو آگے آنے سے روک دیا جبکہ ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے جبکہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
گھوٹکی :کراچی جانے والا آئل ٹینکر الٹ گیا، قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند
یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےحیدرآباد میں سپرہائی وے پر تھانہ بولاخان کےقریب آئل ٹینکر الٹ گیاتھاجس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا تھا۔
سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی
واضح رہےکہ عیدالفطر سے قبل احمد پور شرقیہ میں بڑا سانحہ ہوا تھا اور آئل ٹینکر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2014 ہوچکی ہیں۔
بعدازاں سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کی گئی تھی،غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے تھے۔