The news is by your side.

Advertisement

ہڑتال کے معاملے پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن 2 دھڑوں میں تقسیم

ہڑتال کے معاملے پر آئل ٹینکرز اونرز اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن 2 دھڑوں میں تقسیم ‏ہو گئے۔ ‏

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے 24جون سے ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہوئے سپلائی بحال کرنے ‏کا فیصلہ کیا ہے۔ ‏

ٹینکرز اونرز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیلات جاری رکھی جائےگی ملکی ‏حالات اور معیشت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا سے پہلے ہی کاروبار تباہ ہوا ہے ملکی بقاکیلئےکسی قسم ‏کی ہڑتال کی حمایت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکرز اونرز اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں 24 ‏جون سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں