جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

5 جولائی کو پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پیٹرول اورڈیزل کی سپلائی جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان ٹینکر اونر ایسوسی ایشن شمس شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں5  جولائی کو پیٹرول اورڈیزل کی سپلائی جاری رہےگی۔

شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ ملک کےمشکل ترین حالات میں ہڑتال کاسوچ نہیں سکتے، معاشی مشکلات میں اداروں کےساتھ ہیں۔

- Advertisement -

آئل ٹینکرز نے مطالبہ کیا کہ سپلائی کیلئے آئل ٹینکر اونرز کوسیکیورٹی فراہم کی جائے۔

یاد رہے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا، چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا تھا کہ 5 جولائی کو ملک بھر میں پمپ بند کرکے ہڑتال کریں گے، مجبور ہیں پہلے ہی بہت سے ٹیکسز ادا کررہے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپ چلائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس لے، بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے یہ ٹیکس پیٹرول پمپ کے کاروبار کو تباہ کردے گا۔

انھوں نے مزید کہا تھا کہ پہلے ہی کم سے کم منافع کے ساتھ پیٹرول پمپس چلا رہے ہیں، مہنگائی کی بلند ترین شرح میں کاروبار کو چلانا پہلے ہی مشکل ہے، غیرمنصفانہ ٹیکس کی وجہ سے کاروبار بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں