اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں سپلائی لائن سے لاکھوں روپے کا تیل چوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حساس اداروں نے بندرگاہ کیماڑی کی سپلائی لائنوں سے لاکھوں روپے مالیت کا تیل چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق حساس اداروں کی جانب سے کیماڑی میں پائپ لائنوں سے تیل چوری کی رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانچ گروہ پائپ لائنوں سے تیل چوری کرنے میں ملوث ہیں، گروہ سپلائی لائن سے تیل چوری کرکے آئل ٹینکرزمیں بھرتے ہیں اورتیل چوروں کو متعلقہ ملازمین کی مدد حاصل ہے۔

رپورٹ کےمطابق لاکھوں روپے مالیت کا تیل چوری کرکے غیرقانونی طریقے سے ٹینکرزکے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں