اشتہار

بالوں سے چکناہٹ ختم کرنے کیلئے اسپرے گھر میں ہی تیار کریں

اشتہار

حیرت انگیز

خواتین کے لمبے اور گھنے بال ان کی شخصیت اور خوبصورتی کا اہم ترین جز ہیں جو ان کے حسن کو چار چاند لگاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ خواتین بالوں کے حوالے سے بہت زیادہ حساس اور فکرمند بھی ہوتی ہیں۔

ویسے تو بالوں کے گرنے سے مرد اور خواتین دونوں ہی پریشان رہتے ہیں اور بہت سے لوگوں کے بال بہت زیادہ آئلی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سر میں چکنائی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے خواتین کے اس اہم مسئلے کا بہترین حل پیش کیا انہوں نے ایک اسپرے بنانے کی ترکیب بتائی جسے استعمال کرکے بالوں کی بہتر نشونما، چکنائی کا خاتمہ اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کے بال ایسے ہوتے ہیں جنہیں روزانہ شیمپو کرنا ہوتا ہے جبکہ کچھ تو ایسے بھی ہیں جو نہاکر نکلتے ہیں تو تھوڑی دیر بعد ہی ان کے بالوں میں آئل آجاتا ہے جس کی وجہ سے بالوں میں بُو پیدا ہوجاتی ہے۔

اس کے علاج کیلئے انہوں نے گھر میں ہی ایک اسپرے بنانے کا طریقہ بتایا کہ ستاوری بوٹی کی تین چار ڈنڈیاں ابلتے ہوئے پانی میں ڈال لیں جب اس وہ اچھی طرح گرم ہوجائے تو اسے چھان کر ایک کپ میں انڈیل دیں۔

اس کے بعد ستاوری بوٹی کے اس پانی میں گرین ٹی کے پتے اور گلاب کے پھول کی پتیاں بھی ڈال دیں جب اس پانی کا رنگ تبدیل ہوجائے اور پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اسے ایک بوتل میں چھان کر رکھ لیں اور وقتاً فوقتاً بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔

ڈاکٹر بلقیس نے ایک اور اہم بات یہ بتائی کہ اگر آپ کو کسی شادی یا تقریب میں جانا ہے اور آپ کے بال آئلی ہونے کی وجہ سے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں تو بالوں کی جڑوں میں کارن فلور لگالیں ایسا کرنے سے سر میں کسی قسم کی سفیدی بھی ظاہر نہیں ہوگی اور تقریب سے واپس آکر نہالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں