اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

آپ کی جِلد ’آئلی ہے یا ڈرائی‘؟ جاننے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

جسم کی جِلد کا ہماری جسمانی تندرستی میں اہم اور فعال کردار ہے، کچھ لوگوں کی جِلد خشک اور کچھ لوگوں کی روغنی یعنی آئلی ہوتی ہے لیکن اسے پہچاننے کیلئے کسی ماہر جِلد سے مشورہ کرنا ضروی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بتول اشرف نے گھریلو خواتین کی یہ مشکل آسان کرتے ہوئے ایک طریقہ بیان کیا کہ کس طرح آپ اپنی جلد کی کنڈیشن کے بارے میں جان سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رات کو سونے سے پہلے اچھی طرح صابن سے منہ دھونا ہے اس کے بعد منہ پر کچھ بھی لگائے بغیر سوجائیں، صبح اٹھ کر اپنے پورے چہرے پر ماتھے سے لے کر گردن تک ایک ٹشو پیپر یا بٹر پیپر چپکالیں۔

- Advertisement -

تھوڑی دیر بعد اس کو اتارنے کے بعد اگر آپ کا ماتھا اور ناک کی ہڈی کی جگہ پر چکناہٹ نظر آرہی ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کا ٹی زون آئلی ہے اور باقی حصہ نارمل ہے۔

دوسری صورت میں اگر آپ کے پورے چہرے پر کہیں آئل نظر نہیں آیا تو اس کا مطلب ہے آپ کی جلد خشک ہے اور اگر پورے چہرے پر ہلکا ہلکا سا آئل ہے تو یہ نارمل اسکن کہلاتی ہے، یعنی رات کو سوتے ہوئے آپ کا اندورنی نظام اچھا کام کررہا ہے۔

اس کے علاوہ چہرے پر کسی بھی جگہ لال دھبے ہیں یا دانے نکل رہے ہیں تو اس کا مطلب آپ کی اسکن حساس یعنی سینسٹو ہے، سب سے اچھی اسکن آئلی یا کمبینیشن ہوتی ہےکیونکہ اس پر کیا جانے والا ہر علاج کامیاب ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات یاد رہے کہ کمرے میں ایئر کنڈیشن بند ہو تو زیادہ بہتر ہے ویسے اے سی کا ٹمپریچر بہت کم رکھیں تو اچھا رزلٹ سامنے آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں