اشتہار

ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے زیادتی کے ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے زیاتی کے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر راؤ سردار علی خان کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے ملزم حسیب اور سہولت کار عابد کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی جی ریلوے نے بتایا کہ 9 مئی کو متاثرہ لڑکی کراچی جانے کے لیے اوکاڑہ اسٹیشن پہنچی تھی جہاں اس کی ملاقات ریلوے ملازم حسیب اور عابد سے ہوئی تھی۔

- Advertisement -

آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو 10 مئی کی صبح اسٹیشن پارسل سیکشن میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ زیادتی کے بعد ملزم نے لڑکی کو باآسانی ٹکٹ فراہم کرکے ٹرین میں سوار کرایا، کراچی پہنچنے پر لڑکی کو پریشان حالت میں پاکر پولیس نے پوچھ چھ کی تو لڑکی نے زیادتی سے متعلق بتایا۔

آئی جی ریلوے کا کہنا ہے کہ گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس سے قبل متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر میری حسیب اور عابد سے دوستی ہوئی، حسیب نےشادی کا وعدہ کیا اور 10مئی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا حسیب نے خیبر میل کا ٹکٹ دلوایا اورمجھے کراچی پہنچنے کا کہا، کراچی میں پولیس اہلکار مجھے ہیلپ سینٹر لے آئے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ خاتون نے کراچی میں شکایت کی تو مقدمہ کراچی کینٹ میں درج کیا گیا، مسافرریل کے سفر کے دوران جہاں چاہے مقدمہ درج کراسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں