جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پانچ ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی اچانک گھر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں پانچ ماہ سے اغوا لڑکی ملزمان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لڑکی کو منڈی احمدآباد سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کی گئی لڑکی کے والد نے بتایا کہ ملزم زاہد اور اس کے ساتھیوں نے اٹھائیس اگست کو میری چودہ سالہ بیٹی کو اغوا کیا، ملزمان نے اغوا کے بعد پانچ ماہ تک اسے ایک کمرے میں بند کئے رکھا، اس دوران اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

لڑکی کے والد نے بتایا کہ چودہ سالہ لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور گھر پہنچ گئی ہے، بیٹی سے زیادتی کے خلاف ملزم زاہد سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدہ درج کرادیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روزکراچی میں مالی مدد اور نوکری کے بہانے خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حاجی خان کے خلاف مدعی خاتون نے مقدمہ درج کرایا جس میں خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم نے مدد اور نوکری کے بہانےبلا کر زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے معاشی طور پر پریشانی کے باعث ملزم سےفون پررابطہ کیاتھا، ملزم نےخاتون کو مدد کے بہانےداؤد چورنگی کے قریب بلایا جہاں زیادتی کی کوشش کی گئی تو خاتون نے ویڈیو بنا لی۔

پولیس نے بتایا کہ ویڈیو میں ملزم کو غیراخلاقی حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں زیادتی اور جعلسازی کی دفعہ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں