تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اوکاڑہ واقعہ: جاں بحق بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

اوکاڑہ: دو روز قبل اوکاڑہ میں گھر آنے سے منع کرنے پر پڑوسی کے بچوں کو قتل کرنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیموں نے جائے حادثے پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو نہر سے نکالا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دلخراش انکشاف ہوا کہ بچوں کو قتل کرنے سے قبل انہیں زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ دونوں بھائیوں کی موت نہر میں ڈوبنے کے باعث ہوئی، ملزمان نے دوران تفتیش بچوں سے زیادتی کا انکشاف بھی کیا۔

پولیس حراست میں موجود دونوں ملزمان نے بتایا کہ وارادات میں ایک اور ملزم ملوث ہے، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے، تیسرے ملزم کی گرفتاری ڈی پی او کے حکم پر لائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گھر آنے سے منع کرنے پر پڑوسی نے دو بچوں کو قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالغفار نے بھی بچوں کو زیادتی کانشانہ بنا کرنہر میں پھینکا تھا۔

قتل کی لرزہ خیز واردات دو روز قبل اوکاڑہ کی رحمان کالونی میں پیش آئی جہاں 18 سالہ نعمان اور 17 سالہ تنویر نے مدرسے سے آنے والے دو بھائیوں 5 سالہ علی اور 11 سالہ طحہ کو اغوا کے بعد قتل کیا اور لاشوں کو نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بچوں کے باپ نے چند روز قبل نعمان کو اپنے گھر آنے سے منع کیا تھا، جس پر ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلا۔

Comments

- Advertisement -